LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

غزہ بورڈآف پر پیس کے مسودے پرپاکستان سمیت 20 ممالک کے دستخط، حماس غیرمسلح نہیں ہوئی تو تباہ کردینگے، ٹرمپ

Web Desk

22 January 2026

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کئے گئے، پاکستان بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہوگا، پاکستان کی طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کیے۔

غزہ بورڈ آف پیس پر امریکی صدر ٹرمپ سمیت 20 ممالک نے دستخط کیے۔ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا، دستخط کرنے والے ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، پاکستان اور کوسوو شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا کہ ہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے، امن کوششوں کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکرگزار ہوں، یوکرین اور روس کی جنگ میں ہزارون افراد مارے جا رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن سے بات کی ہے۔

امریکی صدرنے کہاکہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔۔ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی،دونوں جوہری طاقتیں ہیں، میں نے 10ماہ میں 8جنگیں رکوائیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا میں نے کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اورایران،سربیااورکوسوو،تھائی لینڈ اورکولمبیا کے درمیان تنازع ختم کرایا، آج امریکا نے دنیا کو مزید محفوظ بنادیا ہے، ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کا خاتمہ کیا، مصر اورایتھوپیا کے درمیان تنازع بھی ہم نے ہی حل کرایا۔

امریکی صدرکاکہناتھاکہ ایران دو ماہ میں جوہری طاقت بن سکتا تھا، حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا جیسا انہوں نے وعدہ کیا، نہیں ہو گی تو تباہ کر دیں گے، جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان میرے دوست بنے، نیٹو کو دفاعی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے پر رضا مند کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت آج دنیا مزید محفوظ اورپرامن ہے، امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،وینزویلا کی نئی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، شام کے صدر سے بات کی،شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں۔