سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عربوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، مولانا فضل الرحمان
Web Desk
22 January 2026
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عربوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا اور پاکستان کو کسی صورت حماس کو غیر مسلح کرنے کی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے ایک سال بعد اسرائیل وجود میں آیا اور فلسطین کی سرزمین پر زبردستی اسرائیلی ریاست قائم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لیگ آف نیشنز کی کمیٹی نے یہودیوں کی دربدری سے متعلق رپورٹ مرتب کی تھی اور اس کمیٹی نے واضح طور پر سفارش کی تھی کہ یہودیوں کو فلسطین میں آباد نہ کیا جائے، تاہم اس کے باوجود فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی ریاست قائم کی گئی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ عرب دنیا کے ساتھ تاریخی ناانصافی کی گئی اور ایک منظم منصوبے کے تحت انہیں دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بورڈ میں فلسطینی نمائندگی شامل نہیں، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شامل کیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حماس اور فلسطینی عوام کے مؤقف کو مدنظر رکھنا چاہیے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کو آگاہ کرے کہ کون سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایوانِ پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، تو کیا کم از کم کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ہے؟ ایسی پالیسی سازی شفافیت کے بغیر ناقابل قبول ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026