وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کا اہم اجلاس، پہلے فیز کے لانچ کا اعلان
Web Desk
22 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو، ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہر کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ای چالان متعارف کرانے کے بعد اب کراچی سیف سٹی کا پہلا فیز لانچ کیا جائے گا۔
سیف سٹی پراجیکٹ میں 1,300 کیمرے اور 300 پول سائٹس پر نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ شہر میں 254 کلومیٹر فائیبر کیبل بچھا دی گئی ہے۔ 18 پوائنٹس آف پریزنس اور 23 ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں فیز ون کے لیے فعال ہیں۔ پراجیکٹ کے لیے 34 ماہر تکنیکی و انتظامی افسران بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اور 200 ملین روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو دو ماہ کے اندر فعال کیا جائے اور عارضی طور پر سینٹرل پولیس آفس سے کام شروع کیا جائے۔ فیشل ریکگنیشن اور نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم مکمل فعال ہیں، اور سیف سٹی کی گاڑیاں ریپڈ رسپانس کے طور پر بھی کام کریں گی۔ حیدرآباد اور سکھر میں بھی سیف سٹی منصوبے کے لیے کام جاری ہے، جبکہ صوبائی داخلی و خارجی راستوں پر اسمارٹ کیمروں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026