کراچی: گل پلازہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا آپریشن چھٹے روز بھی جاری
Web Desk
22 January 2026
کراچی کے گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری عمارت کے اطراف تعینات ہے اور صرف لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور متعلقہ حکام کو اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گل پلازہ میں 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے جبکہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ لاشوں اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا رہے ہیں، جن میں سے چند اعضا کے ڈی این اے کی شناخت مشکل ہے، اس لیے کچھ سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہو گئے ہیں لیکن مشینری کے استعمال سے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے کیونکہ مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خطرہ ہے۔ ملبے کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جا سکتی، اور ملبہ ہٹنے کے بعد وہاں دوبارہ سرچنگ عمل میں لائی جائے گی۔
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات اور عمارت میں موجود کیمیکل کی جانچ شامل ہے، ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ عمارت کے دروازے کیوں بند تھے۔ ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے نقدی نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026