LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی

Web Desk

21 January 2026

 یورپی یونین نے امریکی دھمکیوں اور گرین لینڈ پر قبضے کی بار بار خواہش کے بعد امریکا کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ سال طے پایا تھا، جس کے تحت امریکی ٹیرف زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کے بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے تھے۔ یورپ نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم گرین لینڈ کے حوالے سے امریکی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی رویے سے یورپی یونین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب معمول کے تجارتی تعلقات ممکن نہیں، اس لیے معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔