LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ایرانی میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائنز کا طیارے بیرونِ ملک منتقل کرنے کا منصوبہ

Web Desk

21 January 2026

تل ابیب: ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ خدشات کے باعث اسرائیلی ائیرلائنز نے اپنے طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگوف نے کہا ہے کہ اگرچہ تاحال طیاروں کو منتقل کرنے کا باضابطہ حکم نہیں ملا، تاہم تمام ائیرلائنز پہلے سے تیار کردہ منصوبوں کے تحت کسی بھی وقت کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی اثاثوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر ائیرلائن اہلکار نے کہا کہ فی الحال تمام فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران بھی طیاروں کو مختلف ممالک منتقل کرنا پڑا تھا۔

اہلکار کے مطابق اس وقت کچھ طیارے قبرص اور ایتھنز بھیجے گئے تھے جبکہ دیگر طیارے تھائی لینڈ، امریکا اور یورپ کے مختلف شہروں میں موجود تھے۔ اب بھی اسی طرز کے ہنگامی منصوبوں پر عملدرآمد کی تیاری مکمل ہے۔