سندھ حکومت جنوری تا جون 2026 میں 18 میگا اسپورٹس ایونٹس کرانے کا فیصلہ
Web Desk
21 January 2026
کراچی: سندھ حکومت نے رواں سال جنوری تا جون 2026 کے دوران صوبے بھر میں 18 میگا اسپورٹس ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اہم اجلاس وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، سیکریٹری کھیل اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھر جیپ ریلی مارچ کے آخری ہفتے میں ننگر پارکر میں منعقد کی جائے گی اور اس کا ٹریک 92 کلومیٹر سے بڑھا کر 150 کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔ 19ویں سندھ گیمز اپریل کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے لیے بجٹ کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی۔
اس کے علاوہ سردار غلام محمد خان مہر کے نام سے سکھر میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری رہے گا جس میں پی سی بی بورڈ سے منظور شدہ 40 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دیگر میگا ایونٹس میں بیل گاڑی ریس 24 جنوری کو ٹھٹہ میں، تھر فیسٹیول 6 تا 7 فروری کو مٹھی میں، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میگا ملاکھڑا جنوری کے آخری ہفتے میں گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد ہوگا۔
سندھ اسپیشل گیمز 13 تا 15 فروری کو کراچی میں ہوں گے جبکہ بیچ گیمز اپریل کے آخری ہفتے میں اور سندھ پنک فٹبال 3 تا 5 مئی کو لیاری میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026