صنعتی پالیسی آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد، برآمدات اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ،ہارون اختر
Web Desk
21 January 2026
اسلام آباد: وزیر صنعت ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی صنعتی پالیسی آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی برآمدات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی اور ملکی صنعتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ہارون اختر نے کہا کہ وزارت صنعت نے نیو انرجی وہیکل پالیسی تیار کی ہے، جبکہ جیمز اور موبائل فون کی پالیسیاں بھی جلد جاری کی جائیں گی۔ ملک میں ویکسین کی تیاری، سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ اور گھریلو ضروریات کے آلات کی مقامی پیداوار پر توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ چھوٹی صنعتیں معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کو آسان اقساط پر قرض دینے کی پالیسی بھی بنائی جا رہی ہے۔ خواتین کو ملکی ترقی میں حصہ دلانے کے اقدامات بھی جاری ہیں، جس میں گلگت بلتستان کی خواتین نے نمائش میں 20 اسٹالز مانگے ہیں۔
ہارون اختر نے بتایا کہ سمیڈا کے حوالے سے وزیر اعظم خود خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ڈیڑھ سال سے اس کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ صنعتی سرمایہ کاری اور ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان
28 October 2026