وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈیوس میں اے ڈی بی صدر سے ملاقات
Web Desk
21 January 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیوس میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اے ڈی بی کے تعلقات کو نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہونے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کے صدر نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور مارکیٹ اعتماد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام میں پیش رفت کے حوالے سے اے ڈی بی کو آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ پر اتفاق کیا، جبکہ نجکاری اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے ڈی بی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں طرف سے اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان
28 October 2026