آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 0.4 فیصد کمی کر دی
Web Desk
21 January 2026
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرحِ نمو میں کمی کا تخمینہ لگاتے ہوئے موجودہ مالی سال 2026 کیلئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.6 فیصد سے کم کر کے 3.2 فیصد کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق معاشی شرح نمو میں یہ کمی ملکی معیشت میں موجود مستقل ساختی کمزوریوں کی عکاس ہے جو تاحال معاشی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی تازہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں دیے گئے اندازوں کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 0.4 فیصد کمی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر اصلاحاتی اقدامات جاری رہے تو اگلے مالی سال 2027 میں پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو بہتر ہو کر 4.1 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب قومی اقتصادی کونسل نے تاحال سرکاری طور پر شرح نمو میں کمی کی منظوری نہیں دی، جبکہ وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ موجودہ مالی سال میں مجموعی معاشی شرح نمو 4 فیصد کے قریب رہ سکتی ہے، تاہم اس کا حتمی انحصار دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار پر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر
5 October 2026
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026