وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز امریکا کی تحویل میں
Web Desk
21 January 2026
امریکی فوج نے کیریبین میں کارروائی کرتے ہوئے وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے، جو اس سلسلے میں ساتواں جہاز بتایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی منگل کے روز عمل میں آئی اور اسے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے موٹر ویسل “ساگیٹا” کو بغیر کسی مزاحمت کے اپنی تحویل میں لے لیا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جہاز کا عملی کنٹرول امریکی کوسٹ گارڈ کے حوالے کیا گیا یا نہیں۔
امریکی حکام نے اس بات کی بھی وضاحت نہیں کی کہ اس تازہ کارروائی کے بعد جہاز اور اس میں موجود عملے کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026
چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے
19 June 2026