LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

دھمکیوں کی پالیسی کے آگے نہیں جھکیں گے، فرانسیسی صدر میکرون

Web Desk

21 January 2026

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کے سامنے نہیں جھکیں گے بلکہ غنڈہ گردی کے مقابلے میں احترام کو ترجیح دیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور اس کے اتحادی دنیا میں ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، مگر سامراجی عزائم ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ نیٹو میں اب وہ ہم آہنگی نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی، اور یہ ادارہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تقسیم کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ایسا عالمی نظام قبول کرنا چاہیے جو طاقت کے زور پر مسلط کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ غنڈہ گردی کے مقابلے میں احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور دھمکیوں کی پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔