فرانسیسی صدر زیادہ عرصے عہدے پرنہیں رہیں گے، ٹرمپ کااظہاربرہمی
Web Desk
20 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا بھیجا گیا ایک نجی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا اور کہا ہے کہ میکرون زیادہ عرصے اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔
عالمی میڈیاکے مطابق گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی کوششوں کے حوالےسے یورپی ممالک کی جانب سے سخت ردعمل ظاہرکیاجارہاہے۔جبکہ۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس معاملے پر بیشتر یورپی رہنماؤں کے مقابلے میں سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف اپنے مضبوط ترین تجارتی اقدامات کو فعال کرے۔
ادھر امریکی فرانس کے اس فیصلے پر بھی برہم دکھائی دیے کہ وہ غزہ کےلیے ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے سے ہچکچا رہا ہے۔ میکرون نے اس بورڈ کے کردار پر ممکنہ اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
جب ٹرمپ سے میکرون کے اس مؤقف کے بارے میں سوال کیا گیا توان کاکہناتھاکہ کوئی بھی میکرون کو نہیں چاہتا کیونکہ وہ بہت جلد اقتدار سے باہر ہو جائیں گے۔اس بیان کے چند گھنٹوں بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میکرون کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا۔ اس گفتگو میں میکرون نے لکھا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ٹرمپ گرین لینڈ کے حوالے سے کیا کرنا چاہتے ہیں ۔اس پیغام میں میکرون نے ٹرمپ کو اپنا ’دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران اور شام کے معاملے پر مکمل طور پر ان کے ساتھ متفق ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت
3 September 2026
حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس
3 September 2026
پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
3 September 2026
آزاد کشمیر کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف
3 September 2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ
3 September 2026
سکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش
3 September 2026
سرکاری سکولوں میں سبزیوں کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت
3 September 2026
ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی
3 September 2026