LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

کراچی: گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے لیے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت میں احتجاج کا اعلان

Web Desk

20 January 2026

پی ٹی آئی سندھ کی میزبانی میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر اتحاد کے رہنماؤں اور گل پلازہ کے متاثرین نے گل پلازہ کے سامنے اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، جی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، ارسلان خالد، منصور احمد شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ایڈووکیٹ نوید، شیعا علماء کونسل، سنی تحریک، بلوچستان عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام شیرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ 23 جنوری بروز جمعہ نماز کے بعد گل پلازہ کے سامنے متاثرین کی بحالی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

  • سانحہ میں ریسکیو ورکرز اور فائر فائٹرز کو کوئی الزام نہیں، یہ ہیروز ہیں۔

  • کراچی کی عمارتوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات ناکافی ہیں۔

  • متاثرہ دکانداروں اور شہریوں کے لیے فوری ریلیف اور معاوضہ ضروری ہے۔

  • گل پلازہ کی فوری تعمیر نو اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

  • شہر میں کم از کم 25 نئے فائر اسٹیشنز قائم کیے جائیں اور تمام بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم لازمی کیا جائے۔

  • فیلڈ عملے کا مکمل انشورنس اور میرٹ پر بھرتی و جدید تربیت یقینی بنائی جائے۔

  • تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چار دن گزرنے کے باوجود متاثرین لاوارث ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی گئی، اور فائر بریگیڈ کے وسائل ناکافی ہیں۔ دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کی نااہلی، بلڈنگ بلڈرز کی کرپشن اور شہریوں کی بے بسی کو ریکارڈ پر لایا۔

پریس کانفرنس میں متفقہ طور پر یہ بھی کہا گیا کہ اگر حکومت فوری اور عملی اقدامات نہ کرے تو متاثرین اور عوام پرامن مگر سخت احتجاج کے حق کا استعمال کریں گے۔