پاکستان عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی اور پانڈا بانڈ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے،محمد اورنگزیب
Web Desk
20 January 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلومبرگ کو بتایا کہ پاکستان چار سال بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپس آئے گا اور جلد اپنا پہلا پانڈا بانڈ بھی جاری کرے گا۔ حکومت مالی مشیروں کے انتخاب کے لیے جلد تجویز جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی کم ہو گئی، مالی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہو رہے ہیں اور روپیہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مستحکم ہے۔ ترسیلات زر اور سروسز کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں سرکاری اداروں کی نجکاری اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا شامل ہے۔ قومی ایئرلائن فروخت ہو چکی ہے اور دیگر ایس او ایز کی نجکاری کے منصوبے زیر غور ہیں۔ حکومت کی ترجیح برآمدات پر مبنی ترقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر
5 October 2026
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026