LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور وقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی: فیلڈ مارشل

Web Desk

20 January 2026

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ کیا ۔۔ملک بھر میں امن کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، اور دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کیا،.
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈیمی پہنچنے پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،
دورے کے دوران، فیلڈ مارشل کو سکول فار ہائی-امپیکٹ ایلیٹ لاء انفورسمنٹ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مختلف تربیتی پروگراموں اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا، جن کا مقصد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ اور جدید کاری ہے، انہوں نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے بھی بات چیت کی، اور شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں دفاع کی پہلی لائن کے طور پر پولیس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی،
انسپکٹرز جنرل آف پولیس ایڈیشنل آئی جی پیز، اور سینئر پولیس حکام سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ایجنسیوں کے درمیان تعاون، پولیسنگ کے جدید طریقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کے اعتماد کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہاکہ اندرونی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط، پیشہ ورانہ اور عوامی پولیس فورس ناگزیر ہے،
فیلڈ مارشل نے ریمارکس دیئے کہ امن و امان کے نفاذ کے لئے پولیس کی ذمہ داری ایک مقدس امانت ہے اور مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور قابل فخر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہمیشہ پوری طرح کھڑی رہے گی، سینئر پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو مزید مستحکم کرنے، پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے اور عصری سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ادارہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کی