گل پلازہ کی تعمیراتی تفصیلات سامنے آ گئیں،منظور شدہ نقشے سے سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب
Web Desk
19 January 2026
کراچی: گل پلازہ سانحے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے عمارت کے کمپلیکس پلان اور تعمیراتی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن میں متعدد سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق گل پلازہ کی عمارت 1980 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی جبکہ 1998 میں اس میں ایک اضافی منزل تعمیر کی گئی۔ بعد ازاں پارکنگ ایریا میں دکانیں بنا دی گئیں اور چھت کو بھی پارکنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ سال 2003 میں اضافی منزل کو ریگولرائز کیا گیا اور گل پلازہ کے مالک نے 14 اپریل 2003 کو کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ تاہم منظور شدہ نقشے کے مطابق گل پلازہ میں بیسمنٹ سمیت صرف تین منزلوں اور 1021 دکانوں کی اجازت تھی۔
نقشے کے برخلاف عمارت میں مجموعی طور پر 1200 دکانیں تعمیر کی گئیں، جن میں سے 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تھیں۔ رپورٹ کے مطابق راہداریوں اور باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنا دی گئیں، جس سے ایمرجنسی صورتِ حال میں نکلنے کے راستے شدید متاثر ہوئے۔
ایس بی سی اے کے مطابق ان خلاف ورزیوں نے عمارت کی مجموعی سکیورٹی اور فائر سیفٹی کو بری طرح متاثر کیا، جو حالیہ سانحے کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026