LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات گوشوارے جمع کرانے والے 32 ارکان کی رکنیت بحال کر دی

Web Desk

19 January 2026

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر فوزیہ ارشد کی رکنیت بحال کی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے آٹھ ممبران اور پنجاب اسمبلی کے 14 ممبران کی رکنیت بھی بحال ہوئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے 4، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے ممبر محمد زرین خان مگسی کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ اقدام الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت کیا ہے، اور نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ارکان مالی سال 2024-25 کے اثاثہ جات گوشوارے جمع کروا چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق ارکان کی بحالی کو یقینی بناتا ہے۔