LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کا سانحہ کئی داستانیں چھوڑگیا

Web Desk

19 January 2026

آتشزدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق بتایاجارہا ہےکہ یہ آڈیو گل پلازہ میں پھنسے ایک شہری کی ہے جو اپنے اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ ‘السلام علیکم، میں چاروں اطراف سے پھنس چکا ہوں، بہت خطرناک قسم کی آگ لگی ہے، میرا نکلنا بہت مشکل ہوگیا ہے، مجھ سے کوئی غلطی کوتاہی ہوگئی ہو تو مجھے معاف کردینا’۔

گل پلازہ میں پھنسے ایک دکاندار آفتاب کا اپنے اہل خانہ کو بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا جس میں اس نے بتایا کہ وہ آگ میں پھنس گیا ہے، بہت خطرناک آگ لگی ہے، نکلنا بہت مشکل ہے، کوئی غلطی، کوتاہی ہوگئی ہو تو معاف کردینا۔
آگ میں پھنسے سرفراز قادری نامی ایک اور دکاندار نے آخری آڈیو پیغام میں کہا کہ “چاروں طرف آگ ہے، میں پھنس چکا ہوں، میری جو بھی غلطی ہو معاف کردینا”۔

جلنے والے گل پلازہ کے متاثرین کا کہنا ہے ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا، خواتین کہتی ہیں کہ انکی دکانیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔ خوفناک آنے سے خاکستر گل پلازہ میں آگ کیسے لگی ابھی تک کوئی حتمی اور سرکاری رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن اتنے بڑے جانی و مالی نقصان کی وجوہات دکھائی دی ہیں۔