صدر ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو کا دعویٰ
Web Desk
19 January 2026
واشنگٹن: اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
سابق سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل و غارت میں امریکی صدر براہِ راست ملوث ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈان شپیرو نے کہا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہوگا، جو نہ صرف ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنائے گا بلکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ردعمل کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
ڈان شپیرو نے مزید کہا کہ امریکا مستقبل میں ایرانی فورسز پر مزید حملے بھی کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈان شپیرو سابق صدر بارک اوبامہ کے دور میں اسرائیل میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026