اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا
Web Desk
19 January 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ وزارتِ قانون نے صدرِ مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ججز مستقل تعیناتی سے قبل تقریباً ایک سال تک بطور ایڈہاک جج خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026