ٹرمپ کا غزہ امن بورڈ چارٹر 60 ممالک کو ارسال، رکنیت کی شرط ایک ارب ڈالر
Web Desk
18 January 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے تحت طویل مدت کی رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد فنڈ دینے کی شرط رکھی گئی ہے۔
چارٹر کے مطابق جو ممالک بورڈ میں 3 سال سے زائد کی رکنیت چاہتے ہیں، انہیں کم از کم ایک ارب ڈالر فراہم کرنا ہوں گے۔ تاہم، جو ممالک پہلے سال میں یہ رقم فراہم کر دیں گے، ان پر تین سالہ رکنیت کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
بورڈ کے چیئرمین کی منظوری سے رکنیت کی مدت میں توسیع ممکن ہوگی۔
وائٹ ہاؤس نے بورڈ کے ناموں کا بھی اعلان کیا، جس میں میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔ بورڈ آف پیس میں مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل شامل ہیں، جبکہ آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام سینئر مشیر مقرر ہوئے۔
نکولے ملادینوف بورڈ آف پیس کے ایگزیکٹو رکن اور غزہ کے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ کے سربراہ ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026
چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے
19 June 2026
نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک
19 June 2026
پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ
19 June 2026