افریقی ممالک میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب، 100 سے زائد افراد ہلاک
Web Desk
17 January 2026
براعظم افریقا کے مختلف حصوں میں شدید موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث جنوبی افریقا، زمبابوے اور موزمبیق میں دریا طغیانی کا شکار ہو گئے۔ سیلابی ریلوں نے رہائشی علاقوں میں داخل ہو کر گھروں، دکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔
متاثرہ علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، متعدد پل پانی میں بہہ گئے جبکہ ٹرانسپورٹ اور بجلی کا نظام بھی معطل ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید خراب موسم اور تباہی کا خدشہ ہے۔
جنوبی افریقا کے شمالی صوبوں لیمپوپو اور امپومالانگا میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زمبابوے میں اب تک 70 افراد جان سے گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ موزمبیق میں بھی سیلاب سے 20 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور مختلف شہروں میں وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق تینوں ممالک میں دو لاکھ سے زائد افراد متاثر، ہزاروں مکانات تباہ اور 70 ہزار ہیکٹر سے زائد زرعی زمین زیرِ آب آ چکی ہے، جس سے خوراک کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026