LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

بھارت میں ورلڈکپ میچزنہیں کھیل سکتے، گروپ تبدیل کیاجائے، بنگلہ دیش ڈٹ گیا

Web Desk

17 January 2026

بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنےکےمؤقف پرڈٹ گیا۔ڈھاکا میں آئی سی سی وفد کے ساتھ میٹنگ کا اعلامیہ جاری کردیا۔بی سی بی کے مطابق آئی سی سی  سے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی اوربنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنےکی باضابطہ درخواست دُہرائی گئی۔آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلا دیشی حکومت کی ہدایات اور بھارت میں سیکیورٹی خدشات پربھی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں کہاگیاہےکہ تمام گفتگو خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرےگروپ میں منتقل کرنےکے امکان پر بھی بات ہوئی۔آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈکارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینہ اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے، گوروو سکسینا ویزا تاخیر نہ ملنے کے باعث آن لائن شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ سے باہرکرنے کے معتصبانہ فیصلے کے بعد بنگلہ دیش نے احتجاج کیاتھا اور بھارت میں ہونےوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نہ کھیلنےکا اصولی موقف پیش کیاتھا۔