شرجیل میمن: صحافی ہماری آنکھیں اور کان ہیں، مثبت پاکستان دنیا کو دکھانا ہوگا
Web Desk
17 January 2026
اسلام آباد: سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ سندھ میں پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں سے حکومت مسلسل رابطے میں رہتی ہے اور جرنلسٹ پروٹیکشن بل سب سے پہلے سندھ حکومت نے منظور کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب سے بھی متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور کوشش ہے کہ سندھ کی طرح وفاقی دارالحکومت کے صحافیوں کو بھی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ہماری آنکھیں اور کان ہیں، اسی لیے سندھ حکومت نے اپنے عوامی فلاحی منصوبوں کے دورے ملک بھر کے صحافیوں کو کروائے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک تاریخی بریفنگ دی جس میں صحافیوں، سفارتکاروں اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بریفنگ کا مقصد دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنا تھا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد سندھ میں شدید تباہی ہوئی، جس پر بلاول بھٹو کی ہدایت پر 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مینگروز لگانے سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام شامل ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں بھی انقلابی اقدامات کیے، جہاں گزشتہ سال 2.9 ملین دل کے مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، جس سے پورے ملک کے شہری مستفید ہوئے۔ تھر میں کوئلے کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جو نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کرے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بریفنگ پر ہونے والی تنقید مناسب نہیں، کیونکہ ایوان صدر سب کا ہے اور وہاں اس سے قبل بھی مختلف تقریبات ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کا ایونٹ منعقد ہوا جسے زیادہ تر حلقوں نے سراہا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026