ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کی حمایت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
Web Desk
17 January 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، اور اگر دیگر ممالک نے اس پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو ان پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹیجک جغرافیائی حیثیت اور قدرتی و معدنی وسائل امریکا کے لیے ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اگر امریکا نے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل نہ کیا تو قومی سلامتی میں بڑا خلا پیدا ہو سکتا ہے، جس پر نیٹو اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے۔
اس بیان پر امریکی سینیٹر کرس کونز نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں دیے گئے اکثر بیانات محض سیاسی بیان بازی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ گرین لینڈ ایک اتحادی خطہ ہے، کوئی جائیداد نہیں۔
ادھر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام ہی کریں گے۔ ڈنمارک نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ڈنمارک کی جوائنٹ آرکٹک کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل سورن اینڈرسن نے کہا کہ ان کی توجہ امریکا نہیں بلکہ ممکنہ روسی سرگرمیوں پر ہے، اور نیٹو اتحادیوں کے درمیان کسی فوجی تصادم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے گرین لینڈ جیف لینڈری نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ میں گرین لینڈ کا دورہ کریں گے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملے پر کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے، تاہم ڈنمارک نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ان کے لیے “ریڈ لائن” ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026