LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتا دی

Web Desk

16 January 2026

سڈنی: آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں سڈنی سکسرز کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ واضح کر دی۔

11ویں اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم نے اسٹروک کھیلتے ہوئے سنگل لینے کی خواہش ظاہر کی، تاہم اسمتھ نے اگلے اوور میں خود اسٹرائیک پر رہنے کے لیے سنگل لینے سے انکار کر دیا۔ اس وقت بابر نے پہلے تین ڈاٹ بالز کھیلیں تھیں اور آخری گیند پر سنگل لے کر پاور سرج کا آغاز کرنا چاہتے تھے، لیکن اسمتھ کے فیصلے پر وہ ناخوش نظر آئے۔

بعد ازاں اس اوور میں اسمتھ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے چار چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ انہوں نے 42 گیندوں پر برق رفتاری سنچری سکور کی، جبکہ بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کا 190 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران اسمتھ نے بتایا کہ وہ بابر اعظم کو ایک اضافی اوور دینا چاہتے تھے تاکہ پاور سرج میں چھوٹی باؤنڈری کی طرف تیز رنز بنا سکیں۔ اسمتھ نے اعتراف کیا کہ انہیں نہیں لگتا کہ بابر اس فیصلے سے خوش تھے، تاہم حکمت عملی کامیاب رہی۔