مارشل لا نافذکرنے پر جنوبی کوریاکے سابق صدرکو5سال قید
Web Desk
16 January 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو مارشل لا کے غیر آئینی نفاذ، اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 سال قید کی سزا سنا دی۔دارالحکومت سیول میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ سنایا۔۔جس کے مطابق سابق صدر نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے لیے آئین اور قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا۔۔۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ یون سُک یول نے اپنی گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد رکوانے کے لیے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کی اور گرفتاری نہ دیکر عدالتی کارروائی کو متاثرکیا۔ صدر نے کابینہ کے بعض ارکان کو دانستہ طور پر جلاس سے باہر رکھا تاکہ مارشل لا کا نفاذ کرسکیں۔عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ یون سُک یول پربطورصدر آئین کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کی ذمے داری عائد ہوتی تھی مگر انھوں نے اپنے اقتدار کے لیے اصولوں کو پسِ پشت ڈال دیا۔
جنوبی کوریا کے میڈیا نے عدالتی فیصلے کو براہِ راست نشر کیا۔ عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو قانون کی بالادستی کی جیت قرار دیا جا رہا ہے ۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026