محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں طویل عرصے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا تقرر کر دیا گیا، سپیکر ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو حزب اختلاف کا رہنما مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سپیکر نے نوٹیفکیشن دینے کے لیے عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلایا۔ اجلاس کے دوران طارق فضل چودھری نے بتایا کہ ممبران کی حاضری معمول سے کم ہے جس کے باعث وقفہ سوالات کو موخر کرنے کی استدعا کی گئی، تاہم سپیکر نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے متعدد بلز پیش کیے جن میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس، ریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈیننس، قومی ٹیریف کمیشن ترمیمی بل، برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل شامل ہیں۔
سپیکر نے 32 ارکان قومی اسمبلی کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ایوان میں داخلے سے روک دیا اور کہا کہ اثاثہ جات جمع نہ کرانے والے ارکان کی حاضری نہ لگائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026