LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

75 ملکوں کے امیگرنٹ ویزا روکنے کا فیصلہ غیرمصدقہ معلومات پر مبنی ہیں، امریکی ماہر خارجہ امور کا دعویٰ

Web Desk

15 January 2026

واشنگٹن: امریکا کے ماہر خارجہ امور اور جنوبی ایشیا کے تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے 75 ملکوں کے امیگرنٹ ویزوں پر کارروائی روکنے کا حالیہ فیصلہ ایک غیرمصدقہ چارٹ پر مبنی ہے، جس کے اعداد و شمار کا کوئی واضح ماخذ معلوم نہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مائیکل کوگل مین نے بتایا کہ یہ چارٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شیئر کیا تھا، جس میں ان تارکین وطن کی برادریوں کی فہرست موجود ہے جو امریکا کی سرکاری امداد کا سب سے بڑا حصہ وصول کر رہی ہیں۔ تاہم، اس چارٹ کے اعداد و شمار کی درستگی مشکوک ہے اور کچھ نتائج غیر منطقی نظر آتے ہیں۔

کوگل مین کے مطابق، اس چارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ 40 فیصد امریکی سرکاری امداد حاصل کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں امریکا میں پاکستانی برادری کافی خوشحال ہے۔ امریکا میں پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 76 ہزار ڈالر ہے، جو امریکی اوسط آمدنی 64 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے، یہ بات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران بتائی تھی۔