دوہزار پچیس میں بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50مسلمان شہید ہوئے
Web Desk
15 January 2026
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کےدوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50 مسلمان شہید کیے گئے، ہندوتوا انتہا پسندعناصرکے ہاتھوں 23 اور ہندو انتہا پسند حملوں میں ستائیس مسلمان شہید ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف تقاریر کے نتیجے میں تیرہ ریاستوں میں چھبیس سے زائد منظم اجتماعی تشدد کے واقعات ہوئے، مذہبی بنیادوں پر سب سے زیادہ قتل اترپردیش میں ہوئے جہاں چھ مسلمان شہید کیے گئے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گائے کے نام پر تشدد کے واقعات میں نومسلمانوں کو شہید جبکہ تین افراد کو شدید تشدد کے بعد خودکشی پر مجبور کیا گیا۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مقبوضہ کشمیر، آسام، اترپردیش اور دیگر علاقوں میں سترہ سے زائد مسلمان اور دوبچے ریاستی درندگی کا نشانہ بنے جب کہ چار ہزار سے زائد بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیرقانونی طور پر بھارت سے بے دخل کیا گیا۔ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے املاک کی مسماری اور بےدخلی بھارتی ریاست کی پہچان بنی رہی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026