چارسدہ: گیس سلنڈر دھماکے میں دو بچے جاں بحق، باپ شدید زخمی
Web Desk
15 January 2026
چارسدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چارسدہ کے علاقے اتمان زئی طارق آباد میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شدید زخمی والد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026