قطر کے العدید ائیر بیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا، ایران کشیدگی میں اضافہ
Web Desk
14 January 2026
ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر امریکی فوجی اہلکاروں نے قطر کے العدید ائیر بیس سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا یہ اقدام امریکی صدر کے حکم پر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العدید ائیر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جہاں 10 ہزار سے زائد امریکی اہلکار تعینات ہیں۔
سینئر ایرانی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی حملے کی زد میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا ہے اور واشنگٹن کو ایران پر حملے سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
3 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
3 September 2026
این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
3 September 2026
افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال
3 September 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت
3 September 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
3 September 2026
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا
3 September 2026
پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق
3 September 2026