15جنوری کو انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، پی ٹی اے کی وضاحت
Web Desk
14 January 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو کسی قسم کی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سب میرین کیبل میں مرمت کا کام مکمل ہونے کے باوجود بیک اپ کیپسٹی کو بھی مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور 15 جنوری کو بھی انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق دستیاب رہے گی۔ اگر کسی قسم کا تکنیکی مسئلہ پیدا ہوا تو اسے فوری طور پر حل کر لیا جائے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ دونوں کے اپ اسٹریم نیٹ ورکس نے بیک اپ سسٹم کو مکمل طور پر ارینج کر لیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچا جا سکے۔
اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس دی جاتی رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026