وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
14 January 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج شام قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلیفون کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے تعمیری کردار کو سراہا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے قطری قیادت کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026