LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

پالیسی تسلسل اور شفافیت کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، اسحاق ڈار

Web Desk

14 January 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ناگزیر ہے۔

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات پر واضح حکمت عملی کے تحت عملدرآمد کر رہی ہے اور ڈیجیٹل گورننس کو معیشت کی بہتری کا بنیادی ستون بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قومی خزانے پر دباؤ کم ہوگا اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے گی، جبکہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے بھی اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں اصلاحات محض کاغذی کارروائی تک محدود رہیں، موجودہ حکومت معاشی اصلاحات پر عملی پیش رفت یقینی بنا رہی ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے رہی ہیں اور پاکستان میں معاشی ترقی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔