پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Web Desk
14 January 2026
پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت ورلڈ لبرٹی فنانشل کے سی ای او زکری وِٹکوف نے کی۔ وزیراعظم نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اور عوامی رسائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کا بنیادی ستون ہیں جبکہ پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں عالمی دلچسپی خوش آئند ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے سی ای او نے پاکستان میں محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی نظام میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل فنانس کا مضبوط امیدوار قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026