LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

8فروری کو ڈی چوک نہیں ملک بھر میں احتجاج اور پہیہ جام ہوگا: سلمان اکرم راجہ

Web Desk

13 January 2026

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کو ڈی چوک جانے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا، جبکہ علامہ ناصر اور محمود خان اچکزئی کے بیانات سب کے سامنے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جائیں گے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شٹر ڈاؤن کریں اور گھروں میں رہ کر اپنی بیزاری کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کا حالیہ دورہ شاندار رہا، کراچی، حیدرآباد اور سندھ بھر میں عوام نے بھرپور انداز میں عزم کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق عوام آزادی کی خواہش میں گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور پاکستان کے عوام حبس اور گھٹن سے بیزار ہو چکے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات لوٹے جانے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق کراچی میں 22 میں سے 21 نشستیں اسی روز جیتی گئیں اور عوام آج بھی وہیں کھڑی ہے جہاں 8 فروری کو تھی، بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے عوام کی لگن اور آزادی کی خواہش پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔