راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم، پولیس کا آپریشن، کارکن منتشر
Web Desk
13 January 2026
راولپنڈی میں فیکٹری ناکہ کے مقام پر قائم پی ٹی آئی کارکنان کے دھرنے کو پولیس اور اینٹی رائٹس مینجمنٹ یونٹ نے آپریشن کے ذریعے ختم کر دیا۔ اس سے قبل پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دھرنے میں موجود کارکنوں کو دھرنا ختم کرنے کا الٹیمیٹم جاری کیا تھا۔
پولیس نے فیکٹری ناکہ پر قیدی وینز بھی طلب کر لیں اور کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اور اینٹی رائٹس مینجمنٹ یونٹ نے مشترکہ آپریشن کے دوران دھرنے کے شرکاء کو موقع سے اٹھا دیا، جس کے بعد متعدد کارکن گورکھپور کی جانب بھاگ گئے۔
بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد اڈیالہ جیل فیکٹری ناکہ پر علیمہ خان کا دھرنا ختم کر دیا گیا۔ علیمہ خان اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئیں جبکہ دھرنے میں موجود کارکنان بھی موقع سے واپس چلے گئے۔ پولیس نے فیکٹری ناکہ مکمل طور پر خالی کرا لیا۔
علیمہ خان اور ان کی بہنیں اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر روانہ ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائے جانے پر علیمہ خان نے تقریباً 11 گھنٹے تک دھرنا دیا۔
دھرنے میں سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، شاہد خٹک، زیاد خالق کیانی، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، مقرب علی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس دھرنا شرکاء کے تعاقب میں گورکھپور کی جانب بھی روانہ ہوئی تھی۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکہ پر پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے فہرست دیے جانے کے باوجود کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے یہی صورتحال ہوتی ہے اور ملاقاتوں سے روکا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026