LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

دھند کے باعث موٹرویز پر بندش، ٹریفک ایڈوائزری جاری

Web Desk

13 January 2026

دھند کی شدید صورتحال کے پیش نظر موٹروے پولیس نے مختلف موٹرویز پر ٹریفک کے لیے بندش اور پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت بعض حصوں پر ہر قسم کی ٹریفک جبکہ کچھ مقامات پر صرف بڑی گاڑیوں کی آمدورفت روکی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر للّہ سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح چکری سے کوٹ مومن تک بھی موٹروے ایم ٹو مکمل طور پر بند رہے گی۔

اسلام آباد مین ٹول پلازہ سے للّہ تک لاہور کی جانب بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد مین ٹول پلازہ سے چکری تک لاہور جانے والی بڑی گاڑیاں بھی موٹروے استعمال نہیں کر سکیں گی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کلرکہار سے اسلام آباد تک اسلام آباد کی جانب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے راستہ کھلا ہے۔

ادھر موٹروے ایم ون پر مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بندش عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو بند کرنے کا مقصد دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل موٹروے ہیلپ لائن یا ٹریفک اپڈیٹس ضرور چیک کریں۔