خواجہ آصف کا مراکش کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر MoU پر دستخط
Web Desk
13 January 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 12 سے 14 جنوری 2026 تک مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جسے دونوں ممالک کے سکیورٹی تعلقات میں اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔
خواجہ محمد آصف کی مراکش کے وزیر دفاع عبداللطیف لودیعی اور وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دفاع، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے ایک دوسرے کو تحائف پیش کیے، جن میں پاکستان میں تیار کردہ فٹبال بھی شامل تھا۔
وفاقی وزیر دفاع نے مراکش کے قومی ہیرو محمد پنجم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے گئے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے دفاع، سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026