صدر ٹرمپ ایران کے معاملے میں فوجی آپشن استعمال کر سکتے ہیں: وائٹ ہاؤس
Web Desk
12 January 2026
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے پر ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔
فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم اگر حالات ضروری ہوئے تو وہ فوجی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے اور ایرانی حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے آئندہ اقدامات کا علم صرف انہیں ہی ہے۔ کیرولین لیوٹ نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت کے عوامی اور نجی مؤقف میں تضاد پایا جاتا ہے، جہاں عوامی سطح پر کچھ اور اور نجی سطح پر مختلف پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ تاہم نجی بات چیت کی نوعیت کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026