دھند کے باعث موٹرویز ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائی مختلف حصوں میں بند
Web Desk
12 January 2026
دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں میں ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو بلکسر سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے بلکسر تک بجانب لاہور بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
لاہور ایسٹرن بائی پاس کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق لاہور تا اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند ہے، جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم فائی رحیم یار خان سے روہڑی تک بھی شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے صورتحال کی تصدیق ضرور کریں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026