وزیراعظم شہباز شریف کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان،نئے اہداف مقرر کرنے کی ہدایت
Web Desk
12 January 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیووٹیک) کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے لیے نئے اہداف مقرر کرنے اور اپرینٹس شپ قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے نئے متعارف کردہ ایکو سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں نیووٹیک کے تحت جاری تربیتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لیے بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانی اقدامات میں مزید تیزی لائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے نیووٹیک کے ذریعے ایک جامع پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے نیووٹیک کے تحت فنی و تکنیکی تربیتی پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیووٹیک کے تمام پارٹنر تربیتی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک نظام نافذ کیا جائے، جبکہ صوبائی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنا کر پروگرامز کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو تربیت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ طلب رکھنے والے ہنر میں نوجوانوں کو عالمی سرٹیفکیشن کے ساتھ تربیت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کی رکنیت معطل کر کے کارروائی کی بھی ہدایت کی، جبکہ نیووٹیک کے نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آن لائن مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں نجی شعبے کے تھرڈ پارٹی ویلیڈیٹرز، صنعتی شراکت دار، چیمبرز آف کامرس، کاروباری تنظیموں کے نمائندوں اور مصنوعی ذہانت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیووٹیک کے تحت وزیرِ اعظم کی جانب سے تفویض کردہ تمام تربیتی اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ نیووٹیک پاکستان کا پہلا اسکل بیسڈ بانڈ بھی جاری کر چکا ہے، جس کے تحت نتائج کی بنیاد پر نجی شعبے سے فنڈنگ حاصل کی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس نیووٹیک کے ذریعے ایک لاکھ 46 ہزار افراد نے تربیت حاصل کی، جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد کو بین الاقوامی سرٹیفکیشن فراہم کی گئی۔ تکامل پروگرام کے تحت 3 لاکھ سے زائد افراد نے تربیت حاصل کی اور 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
وزیراعظم نے نیووٹیک کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتری کے لیے نئے اہداف کے تعین کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026