ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہروں میں جدید آتشی اسلحہ استعمال کرنے کی ویڈیو جاری کردی
Web Desk
11 January 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران میں احتجاج کے دوران تخریب کاریوں پر ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے، جس میں مظاہرین کے جدید آتشی اسلحہ کے استعمال اور عوامی و سرکاری ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں شرپسند عناصر کو مہارت سے پیٹرول بم استعمال کرتے اور آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں پولیس اہلکار حقیقی دہشت گردوں کو ہلاک کر رہے ہیں، اور ان دہشت گردوں کی نگرانی ایسے عناصر کر رہے ہیں جنہیں مائیک پومپیو نے موساد کے ایجنٹ قرار دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل امریکہ میں ایک نہتی، بے گناہ نوجوان خاتون کو امریکی امیگریشن ایجنٹ نے قتل کیا، جبکہ امریکی انتظامیہ نے اسے داخلی دہشت گرد قرار دیا۔
عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا ایران میں احتجاج واقعی آزادی کے لیے کیا جا رہا ہے اور کیا امریکی انتظامیہ اپنے ہی ملک میں اس طرح کے مناظر برداشت کرے گی؟
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026