پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک
Web Desk
7 November 2025
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار رہا۔
وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے 2021 کے تحت اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہے ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے اور ان کے لیے ایک پرامن مستقبل کا خواہاں ہے۔ تاہم پاکستان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا پڑوسی ممالک کے مفاد میں نہ ہوں۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنی عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
13 October 2026
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
13 October 2026
سعودی مفتی اعظم کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
13 October 2026
صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی
13 October 2026
شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
13 October 2026
ملتان میں گندم خوردبرد کیس میں پاسکو کے افسران سمیت 6 ملزمان گرفتار
13 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے: علی محمد خان
13 October 2026