پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
Web Desk
12 October 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر روس کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف (Vladimir Kolokoltsev) اپنے 4 روزہ اہم اور تاریخی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی روسی وزیرِ داخلہ کا یہ پہلا باقاعدہ اور باضابطہ دورہِ پاکستان ہے۔
اسلام آباد کے نور خان ایئرپورٹ پر آمد پر وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی وزرا نے روسی وزیرِ داخلہ کا پرتپاک اور پرشکوہ استقبال کیا۔
اپنے اس 4 روزہ دورے کے دوران روسی وزیرِ داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سمیت ملک کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم اور برائے راست ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی استواری، بارڈر سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات اور دیگر بین الصوبائی و سیکیورٹی امور میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026
ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز
13 October 2026