چینی کی قیمتوں میں استحکام، کمیٹی نے حکومتی اقدامات پر اطمینان ظاہر کر دیا
Web Desk
9 January 2026
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں درآمدی چینی کے اجرا، 2025-26 کی پیداوار اور موجودہ قیمتوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایکس مل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ کسانوں کو بروقت اور منصفانہ قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں چینی کی سپلائی برقرار رکھنے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے مزید اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر صوبوں کے نمائندوں، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی، سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، ایف بی آر کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026