چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندیاں جزوی طور پر ختم کر دیں
Web Desk
7 November 2025
چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ نایاب معدنیات کی برآمد سے متعلق چند ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات معطل کر دیے گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ 9 اکتوبر کو کیا گیا تھا اور اس کا مقصد عالمی منڈی میں سپلائی کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔
چین کی جانب سے یہ اقدام امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس میں نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد کچھ پابندیوں کو ختم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف چینی ایکسپورٹرز کو فائدہ ہوگا بلکہ عالمی صنعتی سیکٹر، خاص طور پر الیکٹرانک اور ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں سپلائی چین مستحکم ہو سکے گی۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں نایاب معدنیات کی طلب بڑھ رہی ہے، اور کئی ممالک اس اہم وسائل کے حصول کے لیے چین پر انحصار کرتے ہیں۔ چین کی یہ پالیسی عالمی مارکیٹ میں اس اہم صنعت کے توازن اور استحکام کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ایران امریکا تاریخی امن معاہدے کے مثبت اثرات کے باعث زبردست تیزی کا رجحان
16 June 2026
صرافہ ایسوسی ایشن کا ایف بی آر سے تمام مذاکرات معطل کرنے کا اعلان
16 June 2026
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
16 June 2026
ایران امریکہ معاہدہ میں پاکستان کا کردار ثالث کا ہے: سکیورٹی ذرائع
16 June 2026
ایران معاہدہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود برقرار رہ سکتا ہے: ٹرمپ، امیر قطر سے گفتگو
16 June 2026
پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف
16 June 2026