آسان کاروبار سکیم میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Web Desk
7 January 2026
لاہور میں آسان کاروبار سکیم کے تحت مالی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کے دوران مزید سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کا حجم کروڑوں سے بڑھ کر اربوں روپے تک جا پہنچا ہے اور تحقیقات کے ساتھ ساتھ یہ حجم مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکنگ سافٹ ویئر میں گلچ (خامی) کے باعث بعض اکاؤنٹس میں منظور شدہ قرضہ رقم سے دگنی رقوم منتقل ہوئیں۔ اس کے علاوہ معاملے میں ہیکنگ کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جس سے اضافی رقوم کی منتقلی ممکن ہوئی۔
تحقیقات کے دوران کئی افراد نے ازخود تحقیقاتی ادارے سے رابطہ کر کے تفتیش میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں ایسے افراد کی تعداد بھی زیادہ ہے جو بظاہر بے گناہ ہیں، جبکہ کچھ ملزمان نے سادہ لوح افراد سے ان کے اے ٹی ایم کارڈز حاصل کر کے اضافی رقم خود ہڑپ کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کے عمل میں بے گناہ اور گناہ گار افراد کا الگ الگ تعین کیا جا رہا ہے اور اسی بنیاد پر مختلف انداز میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ مالی لین دین کا یہ سلسلہ 21 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 31 دسمبر تک جاری رہا، جبکہ تقریباً دس دن بعد جب بنک حکام کو صورتحال کا اندازہ ہوا تو اضافی ٹرانزیکشنز روک دی گئیں۔
بنک کی جانب سے ان تمام اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے جن میں اضافی رقوم منتقل ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد افراد کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ متعدد اکاؤنٹس میں قرض کی مقررہ حد سے زائد اور ایک سے زیادہ بار رقوم منتقل کی گئیں۔
این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک فراڈ میں ملوث تقریباً 100 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پنجاب حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کی نگرانی میں ضلعی پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ پولیس گرفتار افراد کو این سی سی آئی اے کے حوالے کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن اکاؤنٹس میں رقوم منتقل ہوئیں وہ تمام آسان کاروبار سکیم کے لیے درخواست دینے والوں کے تھے۔ این سی سی آئی اے نے پنجاب بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ابتدائی طور پر 24 مرد و خواتین کو نامزد کیا گیا تھا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ فراڈ کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر افراد کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ مقدمہ پنجاب بینک کے فیلڈ کلیکشن آفیسر انصر کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026